Samaa Main Kiya Hony Ja Raha Ha or Kiya Horaha hai

سما میں کیا ہورہا ہے؟ کیا ہونے جارہا ہے؟

پپو نے سما کے حوالے سے اپ ڈیٹس دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سما میں پیر اٹھائیس جنوری سے لوگوں کو نکالا جائے گا۔۔ پپو کے مطابق ڈیڑھ سو کے قریب لوگوں کی فہرست فائنل ہوچکی اور ان کے لیٹرز بھی ٹائپ کرلئے گئے جنہیں اب ان کے حوالے کیا جائے گا۔۔ پپو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سما کے تمام مستقل ملازمین کو بھی اب کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا، تمام ورکرز کو نئے کنٹریکٹ لیٹرز جاری کئے جائیں گے، جس میں پراویڈنٹ فنڈ اور گریجویٹی کا خاتمہ ہوجائے گا، حیرت انگیز طور پر یہ کنٹریکٹ لیٹرز منظور نظر افرادکو ایک سال کے لئے جب کہ کسی کو ایک ماہ، کسی کو تین ماہ اور کسی کو چھ ماہ کے لئے جاری کئے جائیں گے۔۔پپو کے مطابق تمام شعبوں سے ورکرز کو نکالاجائے گا، لیکن حیرت انگیز طور پر ڈائریکٹر فنانس نے اپنے شعبے سے کسی کو نکلنے نہیں دیا حالانکہ ایچ آر سے بھی دو لوگوں کو نکالا گیا ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ایک لاکھ سے اوپر کی تنخواہوں والوں کی دس سے بیس فیصد کٹوتیاں بھی کی جارہی ہیں۔۔فیول بھی سوائے فیلڈ میں کام کرنے والوں کے سب کا بند کردیا گیا ہے۔۔۔پپو کے مطابق سما کے دو بڑوں میں سے ایک کا ڈیری فارمنگ اور پرانے کمپیوٹرز کا کاروبار جب کہ دوسرے کا پرائیویٹ پروڈکشن کا کام بالکل سیٹ چل رہا ہے اس لئے انہیں تو کوئی فکر نہیں، سارا نزلہ غریب ورکر ز پر گرایا گیا ہے۔۔چھوٹی تنخواہوں والے جس طرح ہر ادارے میں پس رہے ہیں سما میں بھی وہی نشانہ بنے۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں