Samaa ko jhatka khatoon anchor ka istifa

سما کو جھٹکا، خاتون اینکرکا استعفا۔۔

سما کو پھر جھٹکا لگا ہے اس کی ایک خاتون اینکر نے استعفا دے دیاہے۔۔پپو نے انکشاف کیاہے کہ محترمہ سما میں اپنا نوٹس پیریڈ پوراکرنے کے بعد بول نیوز جوائن کریں گی جب کہ ان کے ہمراہ ان کا پرڈیوسر بھی جوائن کریگا۔۔ پرڈیوسر نے عمران جونئیر ڈاٹ کام سے بات چیت میں کہاہے کہ ابھی انہوں نے ریزائن نہیں کیا لیکن دل کا جانا ٹھہر گیاہے۔۔ پپو کا کہناہے کہ خاتون اینکر کو سما سے ڈبل پیکیج کی آفر ہوئی تھی اس لئے وہ جانے پر تیارہوئیں محترمہ کے شوہر بھی بول نیوز کا کبھی حصہ تھے ۔۔ محترمہ نے اپنے ٹوئیٹ میں سما سے استعفے کو زندگی کا مشکل فیصلہ قرار دیاہے۔۔ پپو کا مزید کہناہے کہ بول نیوز میں خاتون اینکر کو کوئی اچھا ٹائم سلاٹ ملنا مشکل ہے ۔۔ آٹھ بجے میں سمیع ابراہیم ہوتے ہیں۔ دس بجے فضہ اکبر مستقل ریٹنگ لے رہی ہیں۔ اسامہ غازی، نورالعارفین اور امیرعباس بھی اچھا کام کررہے ہیں ہاں سات بجے کا سلاٹ شاید یہاں بھی کریں۔۔ پپو کا کہناہے کہ خاتون اینکر اپریل کے وسط یا آخر تک بول نیوز جوائن کریں گی جب کہ سما میں سات سے آٹھ پروگرام کوئی اور اینکر کریگا۔۔

Kiran Naz Tweet

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں