jamia karachi mein education reporters ko sangeen nataij ki dhamkian

سماکی سابق   رپورٹر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم۔۔

جامعہ کراچی کے لیکچرر کے  ہراسمنٹ کیس میں لیکچرار حسن عباس کے  خلاف جھوٹی رپورٹ چلانے اور انہیں بلاوجہ بدنام کرنے کا جرم عدالت میں ثابت ہوچکا ہے، مجسٹریٹ نے اپنی رپورٹ میں مبینہ رپورٹر کو مجرم قرار دیتے ہوئے اس کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے ہوئے اور کیس کی سماعت سولہ مئی کو ہے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اس کیس میں چینل انتظامیہ نے عدالت سے معافی طلب کرلی تھی اور عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ مذکورہ رپورٹر کو نوکری سے نکال دیاگیا ہے، لیکن جب پپو نے کھوج لگائی تو سما کے ریفرنس پر ہی ایک نجی انسٹی ٹیوٹ میں ملازمت جاری ہے۔۔اور سما ہی  درپردہ قانونی معاونت بھی فراہم کررہا ہے۔۔واضح رہے کہ جامعہ کراچی کیس میں سما کو نہ صرف عدالت بلکہ پیمرا میں بھی جرمانہ بھرنا پڑا تھا، پپو کو یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ رپورٹر نے نجی انسٹی ٹیوٹ کو بتایا ہے کہ وہ کیس جیت چکی ہے اور اب کوئی کیس وغیرہ نہیں، جب کہ مستقل غیرحاضری کے باعث  عدالت نے اسے گرفتار کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔۔نجی انسٹی ٹیوٹ سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیاگیا تو انہوں نے بتایا کہ رپورٹر نے ملازمت کے انٹرویو میں انہیں بتایاتھا کہ ان کا کیس ختم ہوگیا ہے اور وہ ملازمت کیلئے اہل ہیں۔۔ جب کہ جامعہ کراچی کا کیس نمبر نوسواکیاون بٹا دوہزار اٹھارہ ضلع شرقی کی عدالت میں نہ صرف زیرسماعت ہے بلکہ اگلی پیشی سولہ مئی دوہزار بیس  یعنی کل ہے جس میں جج انتصار علی تونیو نے رپورٹر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں