سما ٹی وی سے آئے روز برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔ لیکن اس بار چینل انتظامیہ نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے، اکا دکا لوگوں کو نکالنا شروع کیا ہے اور نکالا بھی اتنا تکنیکی طور پر جاتا ہے کہ انہیں برطرفی کا پروانہ نہیں دیا جاتا بلکہ ان سے کہا جاتا ہے کہ آپ استعفا دے دیں اگر استعفا نہیں دیا تو پھر آپ کے واجبات وغیرہ ملنے میں مشکلات ہونگی اور آئندہ کیلئے سما ٹی وی سے بلیک لسٹ بھی ہوجائیں گے۔۔۔ چنانچہ لوگ خاموشی سے جبری استعفا پر مجبور پر ہوجاتے ہیں۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ طبقہ اشرافیہ یعنی اینکرز کے شعبے میں اس وقت تین کا ٹولہ قابض ہے جن کا تازہ شکار ایک خاتون اینکر بنی ہے، جس ایک چینل سے باقاعدہ آفر کرکے بلایا گیا تھا لیکن ابھی اسے آئے چند ماہ ہی ہوئے تھے اور کانٹریکٹ بھی پورا نہیں ہوا تھا اس کیلئے تین کے ٹولے نے ایسے حالات بنادیئے کہ وہ استعفا دینے پر مجبور ہوگئی۔۔۔پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ سما ٹی وی کی مارننگ شو ٹیم کو بھی فارغ کردیا گیا ہے اور کراچی آفس کا سولہواں فلور پورا خالی ہوچکا ہے۔۔ پپو کے مطابق کراچی سے سیلز ہیڈ بھی فارغ کردیا گیا ہے، پپو نے بتایا ہے کہ حیرت انگیز طور پر ریکوری والوں کو پہلے فارغ کئے جانے کی بات ہوئی لیکن پھر انہیں روک لیا گیا۔۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ بہت جلد سما کی ایک بڑی وکٹ بھی گرنے والی ہے، پپو کے بقول ایک بڑا برج الٹنے والا ہے، جس میں سما کے تین بڑے پروگرام اینکرز میں سے کوئی ایک ہوسکتا ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ سما میں یہ افواہ بھی گرم ہے کہ اگلے ماہ ملازمین کے انکریمنٹس لگائے جانے اور پروموشن کے امکانات بھی ہیں لیکن اس سے پہلے تقریبا تیس فیصد ملازمین کی چھانٹیاں بھی ہوں گی۔۔۔
12
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل