سماء نیوز سےبرطرف دو کیمرامینز کی فوری بحالی کا مطالبہ۔۔ 17

سماء نیوز سےبرطرف دو کیمرامینز کی فوری بحالی کا مطالبہ۔۔

وڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد نے سمانیوز اسلام آباد بیورو سے دو کیمرہ مینوں کو بغیر پیشگی نوٹس ملازمت سے فارغ کئے جانے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ۔۔ہم سماء نیوز سے دو کیمرامینز، ذوالفقار علی (ذولفی) اور محمد حسیب کو بغیر پیشگی نوٹس ملازمت سے فارغ کیے جانے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے میڈیا ورکرز کے لیے تشویش ناک قرار دیتے ہیں۔کیمرامینز اور ویڈیو جرنلسٹس کسی بھی میڈیا ادارے کا اہم حصہ ہوتے ہیں، جو اپنی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کے ذریعے ادارے کی کارکردگی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے کارکنوں کو اعتماد میں لیے بغیر ملازمت سے فارغ کرنا ان کے معاشی مستقبل اور پیشہ ورانہ حقوق کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا کرتا ہے۔ہم سماء نیوز کی انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ذوالفقار علی (ذولفی) اور محمد حسیب کو فوری طور پر ملازمت پر بحال کیا جائے اور ان کے ساتھ انصاف کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے۔ہم میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ، روزگار کے استحکام اور کارکنوں کے ساتھ باعزت اور منصفانہ سلوک کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ دونوں کیمرامینز کو فوری بحال کیا جائے اور مستقبل میں کسی بھی میڈیا ورکر کے ساتھ ایسا طرزِ عمل اختیار نہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں