مشہور موسیقار سلمان احمد کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا ثقافت پر فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق موسیقارسلمان احمد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کے وفادار حامی کے طور پر جانے جاتے ہیں ، انہوں نے اپنے ٹویٹر پرسابق وزیراعظم عمران خان کا فوکل پرسن برائے ثقافت کا عہدہ حاصل کرنے کا اعلان کیا۔سلمان احمد نے کہا کہ وہ اس اہم ذمہ داری کو حاصل کرنے پر بہت زیادہ پر خوش ہیں۔واضح رہے کہ معروف موسیقار اور سماجی کارکن نے معزول پاکستانی وزیر اعظم پر روحانی جمہوریت کے عنوان سے چار حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم بھی بنائی۔انہوں نے اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر برائے ایڈز/ایچ آئی وی پروگرام کے طور پر بھی کام کیا تاکہ جنوبی ایشیا میں مدافعتی سنڈروم کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔انہوں نے اکتوبر 2005 میں پاکستان میں آنے والے شدید زلزلے کے متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ احمد اور اس کے بینڈ جنون کو 1990 کی دہائی میں بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں پاکستان میں سیاسی سنسرشپ کا سامنا کرنا پڑا۔
سلمان احمد کپتان کے ثقافتی فوکل پرسن نامزد۔۔
Facebook Comments