general asim muneer media se door rehte hein

سلیم صافی کی عمران خان کو وارننگ۔۔

سینئر صحافی سلیم صافی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 4 روز کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کرائے کے لوگوں کیخلاف کارروائی نہ ہوئی اور میرے خلاف جھوٹی مہم بند نہ کی تو میں ان دونوں میاں بیوی کے راز فاش کردوں گا۔انہوں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 4 دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان چار دنوں میں انہوں نے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی تو میں بھی ان قصوں کو منظر عام پر لانے پر مجبور ہو جاؤں گا جو مانیکا خاندان، ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے میں جادو ٹونے کے کردار اور اسی طرح کی بے تحاشا واقعات سے متعلق ہیں۔ٹوئٹرپر جاری ایک طویل تحریر میں سلیم صافی نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بہت سارے خفیہ راز موجود ہیں جنہیں آج تک انہوں نے اپنی پختون روایات کے پیش نظر بے نقاب نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جتنا ممکن ہو سکا میں 100 فیصد پی ٹی آئی کے نقش قدم پر نہیں چلوں گا اور ممکن حد تک اپنی خاندانی، مشرقی، اسلامی اور صحافتی اصولوں کا خیال رکھوں گا۔ اب آپ میاں بیوی (عمران خان اور بشریٰ بی بی) کی مرضی ہے کہ جو فیصلہ کرنا چاہیں کر لیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب حج سے واپس آ کر میں حج کی پابندیوں سے آزاد ہو گیا ہوں اور چار دن بعد میں وہ تفصیلات بیان کرنا شروع کر دوں گا جو میں ابھی تک صبر سے کام لے کر مشرقی اقدار کا پاس رکھتے ہوئے بیان نہیں کر سکتا تھا۔ معروف صحافی نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ اب میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے یہ ترجمان نہیں جانتے لیکن بشریٰ بیگم اور عمران خان جانتے ہیں کہ میں ان دونوں کے خاندانوں اور کرتوتوں کے بارے میں کیا کچھ جانتا ہوں ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں