آج ٹی وی میں تنخواہوں کا بحران تاحال حل نہ ہوسکا، دوسری طرف چینل کے ایم ڈی عمرہ پر روانہ ہوگئے ہیں۔۔ پپو نے بتایا ہے کہ آج ٹی وی میں کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ملازمین نے اب آہستہ آہستہ ہجرت کرنا شروع کردی ہے، استعفوں کی بھرمار ہوگئی ہے، کچھ لوگ تھری سکس فائیو جارہے ہیں تو کچھ دھرتی ٹی وی کے نئے آنے والے چینل 14 اور کچھ نے جی ٹی وی میں نوکری کرلی ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ تین دن سے ادارے میں چائے بھی مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ادارے کے اتنے پتلے حالات ہیں کہ تین ماہ سے ورکرز کو سیلری نہیں دی گئی ہے اور انہی برے حالات میں چینل کے ایم ڈی عمرے پر روانہ ہوگئے ہیں۔۔پپو نے دفتر ملازمین کی حالت زار سے متعلق بتایا کہ بدھ کے روز ایک آفس بوائے دفتر میں دھاڑیں مار مار کر رو رہا تھا کہ گھر میں ان کے بچوں کیلئے آٹے کے پیسے تک نہیں ہیں۔۔ایک اور صاحب این ایل ای ان کی والدہ شدید بیمار ہیں دوائی کے پیسے نہیں ہیں اسی طرح اور بہت سارے لوگ اسی طرح مشکلات کا شکارہیں۔۔
470
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل