peca mukhlif darkhuastein general muawnat keliye talb

ساجدگوندل بازیابی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ  ڈان کے سابق رپورٹرساجدگوندل کی بازیابی کے لیے وفاقی حکومت کے فیصلے اور اقدامات پر مبنی رپورٹ جمع کرائی جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ساجد گوندل بازیابی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ گیارہ صفحات پر  مبنی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ساجد گوندل آئندہ سماعت تک بھی بازیاب نہ ہوئے، یا ان کا پتہ نہیں چلایا جاسکا تو اٹارنی جنرل خود پیش ہوں۔تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کے روبرو اٹارنی جنرل معاملے کے ذمے دار حکام کا تعین کریں اور اس کے احتساب سے متعلق بتائیں۔حکم نامے کے مطابق وفاقی حکومت اسلام آباد سے شہریوں کے اغوا کے واقعات پر تفتیش کا حکم دینے پر غور کرے۔عدالت نے حکم نامے میں یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت اپنے عمل، اقدامات سے مغوی کی بحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ریاست کی اتھارٹی کو کمزور نہ سمجھے۔عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ وزارت، محکموں، ریاستی اداروں کا ریئل اسٹیٹ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونا مفادات کا ٹکراؤ بھی ہے۔حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے رپورٹ کے مطابق غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فہرست میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے کے نام بھی شامل ہیں، وفاقی حکومت اس پہلو پر بھی تفتش کرے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ سیکرٹری داخلہ امن وامان کی صورتحال پر وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو بریف کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں