607

صحافیوں پرپابندی لگانے والا افسر عہدے سے فارغ

کراچی کے سوک  سینٹر میں بعض صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگانے والے افسر کو ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے تمام عہدوں سے ہٹا دیا واضح رہے کہ گریڈ 19 کے پرائیویٹ سیکرٹری سید عبید احمد جن کے پاس ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ اینڈ بچت بازار اور ڈائریکٹر کو آرڈینیشن اینڈ امپلی مین ٹیشن کے اضافی عہدے بھی تھے، انہوں نے چند روز قبل ایک اخبار کے رپورٹر پر سوک سینٹر میں داخلے اور افسران کو ان سے رابطہ رکھنے یا معلومات دینے پر پابندی کا آرڈر نکالا تھا جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو آگاہ کیا تھا ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں