کراچی کے سوک سینٹر میں بعض صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگانے والے افسر کو ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے تمام عہدوں سے ہٹا دیا واضح رہے کہ گریڈ 19 کے پرائیویٹ سیکرٹری سید عبید احمد جن کے پاس ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ اینڈ بچت بازار اور ڈائریکٹر کو آرڈینیشن اینڈ امپلی مین ٹیشن کے اضافی عہدے بھی تھے، انہوں نے چند روز قبل ایک اخبار کے رپورٹر پر سوک سینٹر میں داخلے اور افسران کو ان سے رابطہ رکھنے یا معلومات دینے پر پابندی کا آرڈر نکالا تھا جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو آگاہ کیا تھا ۔
Facebook Comments