pemra ki pabandi challenge karne ka aelan

صحافیوں کے لئے خصوصی پیکج متعارف کرانے کا اعلان۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت کی قیادت میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے ایک وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ملاقات کی اور ان سے صحا فیوں اورمیڈیا ورکرز کو در پیش مسائل پر بات چیت کی ،وفد میں آر آئی یو جے کے صدر یاسر شہزاد شیخ ،جنرل سیکرٹری عاطف شیرازی ،نائب صدر عبید ابرار ،سینئر جوائنٹ سیکر ٹری ثاقب سلیم اور ممبر ایگزٹیو معین شامل تھے ،پرویز شوکت نے حکومت کی طرف سے نئے  قانون پراپنے تحفظات کا اظہار کیااور کہاکہ نیوز پیپز اپلائز کنڈیشن آف سروس ایکٹ کو تبدیل نہ کیا جا ئےاور تمام صحا فیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ کارڈ جاری کئے جا ئے تاکہ ان کو صحت کی سہولتیں میسرہو،پرویز شوکت اور یونین دیگر عہدیداروں نے پولی کلینک کے سامنے ان کے ہونے والے حملے کے حوالے سے آگاہ کیا ،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور افسوس کا اظہار کرتے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ، وفاقی وزیر نے کہاکہ نئے قانون میں صحافیوں اورمیڈیا ورکرزکےلیے بہت سی مراعات رکھی گئی ہیں آئی ٹی این ای کو زیادہ فاور فل بنایا جا ئے اور اس کا سربراہ ہائی کورٹ کا جج ہو گیا اور اس کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں ہوسکے گی ،ابھی آئی ٹی این ای کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جا تا ہے اور سپریم کورٹ بھیج دیا جا تا ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ تمام اسٹیک ہولڈ کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ صحا فیوں کے جان ومال تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور پروٹیکشن بل میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایاجارہا ہے،انہوں نے کہاکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا،انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان ہاؤسنگ سکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں صحافیوں کے لئے خصوصی پیکیج متعارف کروائے جائیں گے۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں