sahafion se nigraan wazir e azam ka rawaiyya hatak amaiz qarar 311

صحافیوں سے نگراں وزیراعظم کا رویہ ہتک آمیز قرار۔۔

پی آر اے پی نے نگراں وزیراعظم کی پریس کانفرنس کے دوران اور بعدازاں غیر رسمی گفتگو میں میڈیا نمائندگان کیساتھ روا رکھے گئے سلوک کو آمرانہ ذہن کی روش قرار دیتے ہوئے ہتک آمیز رویئے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اور بعدازاں غیر رسمی گفتگو میں میڈیا نمائندگان کیساتھ روا رکھے گئے سلوک کو آمرانہ ذہن کی روش قرار دیتے ہوئے ہتک آمیز رویئے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پی آر اے پی کے صدر عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر چودھری سمیت دیگر عہدیداروں نے نگران وزیراعظم کے پریس کانفرنس میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ، پی آر اے پی سمجھتی ہے کہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم کا انداز ہتک اور توہین آمیز تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں