کراچی پریس کلب کے اراکین اور سینئر رپورٹرز نعمت خان اور منظر رضوی کے ساتھ ہونے والی وارداتوں میں لوٹا جانے والا قیمتی سامان کراچی پولیس نے برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔۔ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ایک بیان کے مطابق کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے سینئر ممبران نعمت خان اور منظر رضوی کے ساتھ ہونے والے واقعات میں ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک نے اہم کردار ادا کیا ۔سی آر اے کے رکن نعمت خان کی گاڑی سے چوری ہونے والا قیمتی کیمرہ اور دیگر اہم دستاویزات سچل پولیس نے برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔سچل پولیس کی کاوشوں سے سی آر اے کے ممبر منظر رضوی کا موبائل فون بھی ان کے حوالے کردیا گیا ۔بیان میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ایس ایس پی ایسٹ سے اظہارتشکر کیاگیا ہے جن کے فوری نوٹس پر سچل پولیس نے نہ صرف ملزمان کو گرفتار کیا ۔ بلکہ چوری ہونے والا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ۔سی آر اے کے ایک اور رکن کامران جلیل سے نیوکراچی میں چھینا گیا موبائل بھی ان کے حوالے کردیا۔ سی آر اے کا کہنا ہے کہ سینئر رکن محمد سلمان کی بائیک اور وقاص خان کے موبائل فون کی ریکوری کے لئے پولیس سے رابطے میں ہیں۔۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)