sahafion par tashaddud case na maazd 3 mulzimaan ki darkhuast zamanat kharij

صحافیوں پر تشدد کیس ،نامزد 3ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد کی عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر علی وڑائچ کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میں صحافیوں پر تشدد کیس میں نامزد تین ملزمان درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔ بدھ کو سماعت کے دوران صحافیوں کی جانب سے وکیل میاں احمد خان پیش ہوئےاور موقف اختیار کیاکہ مدعی موجود انکا کونسل موجود لیکن ملزمان پیش نہیں ہوئے،عدالت نے تفتیشی افسر خونان شاہ سے استفسار کیاکہ کیا ملزمان آپ کے پاس شامل تفتیش ہوئے،اس کیس میں میڈیکل لے لیا ہے، جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ ابھی میڈیکل کی رپورٹ آنی ہے،اس موقع پر وکیل نے عدالت کو بتایاکہ اس کیس میں میڈیکل رپورٹ آچکی ہے، تفتیشی افسر خوبان شاہ غلط بیانی کر رہے ہیں،مقدمہ میں صحافی عثمان کی انگلی توڑنے پر دفعہ 337 ایف سکس ایزاد ہو چکی ہے، عدالت کی جانب سے ملزمان کے وکیل کو وقت دینے اور چار دفعہ پکارنے کے باوجود ملزمان انور آفریدی، نوید الملک اور رحمن جان عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے عدم پیشی کے باعث مذکورہ تینوں ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کرنے کا حکم سنادیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں