صحافی کالونی میں غنڈہ گرد عناصر کا سینیئر صحافیوں پر قاتلانہ حملہ۔۔۔ سینیئر صحافیوں احمد ہمایوں خان،عامر مرزا، مزمل گجر،اظہر محمود وغیرہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔۔قبضہ گروپ نے سینیئر صحافی احمد ہمایوں کے پلاٹ پر تعمیر کمروں اور چار دیواری کو گرا دیا۔۔پٹھان گروپ کا سرغنہ محمد علی دیگر ملزمان سمیت تھانے پہنچ گیا۔۔اعلی افسران کی مداخلت پر سرغنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کروا کر حوالات میں بند کروادیا۔قبضہ گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ دریں اثنا لاہور پریس کلب کے صدر محمد اعظم چوہدری، سینئرنائب صدر شاداب ریاض، نائب صدر ظہیر احمد بابر، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے سینئر ممبر احمد ہمایوں خاں کے پلاٹ پر صحافی کالونی میں غنڈہ عنا صر قبضہ گروپ نے اسلحہ کے زور پر گھر تعمیر کرنے کے دوران حملہ کرنے پر شدید مذمت کی ہے ۔ اس مو قع پر سینئرصحافی احمد ہمایوں خاں ، مزمل حسین گجر ، اظہر محمود فیضی، عامر مرزا اور عامر سہیل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،موبائل فون چھین لیئے اور زبر دستی چار دیواری اور کمرے گرا دیئے۔ غنڈ ہ عناصرآتشیں اسلحہ ، ہتھوڑوں اور ڈنڈوں سے مسلح تھے ۔ غنڈہ عناصر اس کارروائی کے بعد خود تھانے پہنچ گئے جہاں پر اعلیٰ حکام کی مداخلت پر چار ملزمان کو گرفتار کرکے حولات میں بند کردیا گیا اور انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پر یس کلب کی گورننگ باڈی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی برادری کوقبضہ مافیا سے تحفظ فراہم کیا جائے ۔