media houses ko 2 saal ke wajubaat ada

صحافیوں پر فائرنگ کی انکوائری کا مطالبہ

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے پیمرا کی جانب سے چینل ٹوئینٹی فور کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے پیمرا سے چینل کی نشریات فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پی بی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیمرا کے اقدام سے سیکڑوں میڈیا ورکرز اور صحافیوں کا ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے، پیمرا فی الفور چینل 24 نیوز کی نشریات بحال کرے اور مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرے۔پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم عمران خان، وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات عاصم سلیم باجوہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور اسے حل کریں۔پی بی اے نے چینل کی بندش کے خلاف احتجاج کرنے والے صحافیوں پر مبینہ فائرنگ، طاقت کے استعمال کی بھی مذمت کی اور حکومت سے اس معاملے کی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں