sahafion media workers ko tahaffuz faraham kia jae

صحافیوں،میڈیا ورکرز کو تحفظ فراہم کیا جائے، ایپنک۔۔

آل پاکستان نیوز پیپر اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائیز کنفیڈریشن ایپنک کے مرکزی چیئرمین محمدصدیق انظر, سیکریٹری جنرل دارا ظفر اور نیشنل  ایگزیکٹو کونسل اراکین نے  میرپور ماتھیلو کے شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور دعا کی ہے  کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے،جبکہ حکومتِ سندھ سے  مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو بلا تاخیر گرفتار کیا جائے۔ ایپنک  لیڈر شپ کا کہنا ہے کہ شہید نصر اللہ گڈانی کو دیہی سندھ میں جاگیر داروں اور وڈیروں کے خلاف حق سچ کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں شہید کیا گیا۔  حکومت سندھ اور گھوٹکی پولیس اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے نصر اللہ گڈانی کے قتل میں ملوث ملزمان کو بلا تاخیر گرفتار کرے اور متاثرہ خاندان کو نہ صرف انصاف فراہم کیا جائے بلکہ لواحقین کو معاوضہ بھی ادا کیا جائے۔  ایپنک  نے ایک بار پھر مطالبہ دہرایا کہ عامل صحافیوں اور میڈیا ورکرز  کو سکیورٹی فراہم کی جائے ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مسلسل واقعات کی بڑی وجہ یہ ہےکہ صحافیوں اورمیڈیا ورکرز کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا،اگر قاتلوں کو بروقت سزا مل جائے تو ایسے واقعات بہت کم ہو سکتے ہیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں