shoaib jutt ne ghair ikhlaqi harkat ki

صحافیوں کی ٹیم پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار۔۔

کراچی کے علاقے لیاری میں اے آر وائی نیوزکی ٹیم پر تشدد کے الزام میں ہوٹل مالک سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران تھانہ کلری کی حدود میں ہوٹل کھلا ہوا تھا اور ایس اوپیز کی دھجیاں بکھیری جارہی تھیں ، جس پر اے آر وائی نیوزکے رپورٹر افضل پرویز اور ان کی ٹیم نے ہوٹل کی کوریج شروع کردی جس پر ہوٹل کے مالک کے حکم پر ملازمین نے اے آر وائی نیوزکی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی رپورٹ فوری طور پر متعلقہ تھانے کوکردی گئی جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ہوٹل مالک سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔۔گرفتار ملزمان کو متاثرہ نیوز ٹیم نے شناخت کر لیا۔پولیس گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔گرفتار ملزمان صوبائی حکومت کیجانب سے جاری کی گئی ایس او پیز کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔اے آر وائی نیوز ٹیم کی کوریج پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں