sahafion ke aezaz mein takleef iftar dinner ka ahtamaam

صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام۔۔

چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ (رجسٹرڈ) ٹاﺅن شپ کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز سینئر صحافیوں،دانشوروں،بزنس ٹائیکونز،ڈاکٹرز،وکلاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کا اہتمام ہسپتال کے خوبصورت لان میں کیا گیا۔اس پر وقار تقریب میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی،سینئر صحافی خالد فاروقی روزنامہ جنگ،سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے غالب علی بندیشہ،بیورو چیف سٹار ایشیاء نیوز و کالم نگار روزنامہ اوصاف میاں محمد اصغر بھٹی،سینئر صحافی سلمان عابد،سینئر صحافی فرخ سہیل گوندی،اینکر پرسن اسامہ طیب،اینکر پرسن عابد نصیر،اینکر پرسن سلمان خان کے علاوہ کثیر تعداد میں صحافی حضرات موجود تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں