sahafion ka sahafion ke khilaaf ahtejaaj

صحافیوں کا صحافیوں کے خلاف احتجاج،پاک فوج زندہ باد کے نعرے۔۔

اسلام آباد میں صحافیوں نے صحافیوں کے خلاف مظاہرہ کردیا۔۔۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان  فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز و آرآئی یو جے برنا ورکرز کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں اور پولی کلینک اسلام آباد کے باہر صحافیوں پر جان لیوا حملہ و اسلام آباد پولیس کی غیرذمہ دارانہ رویہ کے خلاف ڈی چوک اسلام آباد میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔۔مظاہرے میں شریک  صحافیوں نے صحافیوں پر حملوں کی آڑ میں پاکستان کے اداروں کے خلاف ہزرہ سرائی کی مہم چلانے والے صحافیوں کی مذمت کی اور مظاہرے میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے جب کہ  کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بدمعاشی اور پولیس سے گٹھ جوڑ کے خلاف نعرے لگائے گئے۔۔مظاہرے کے شرکاء نے ذمہ دارانہ صحافت اور رویہ پر زور دیااور صحافت کی آڑ لے کر اداروں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔۔ مظاہرے کی قیادت سینئر صحافی اورپی ایف یوجے ورکرز، آرآئی یوجے برناورکرز کے صدر پرویز شوکت نے کی۔۔

حامد میرپرپابندی،ا پی ایف یوجیزکا احتجاج۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں