shoaib jutt ne ghair ikhlaqi harkat ki

صحافیوں کا اے آر وائی کے حق میں مظاہرہ۔۔

اے آر وائی سے اظہار یکجہتی ہے لیے کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں صحافی تنظمیوں نے شرکت کی۔ اے آروائی نیوز پر قدغنوں اور سینیر صحافی ارشد شریف اور صابر شاکرکے خلاف مقدمات اور حکومتی دباؤ کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر صحافتی تنظیموں نے احتجاج کیا۔احتجاج میں صحافیوں رہنماوں اور صحافتی تنظیموں سمیت سول سوساٹی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سینئر صحافی مظہر عباس، سیکریٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک تھی۔ مظاہرین نے اے آر وائی کے حق میں نعرے لگائے اور حکومتی اقدامات کی مذمت کی۔فہیم صدیقی سیکریٹری جنرل کے یو جے، اے ایچ خانزادہ سابق سیکریٹری پریس کلب، تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم اے آر وائی کیساتھ ہیں۔صحافیوں اور رہنماؤں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر اے آر وائی اور صحافیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہی تو احتجاج کا دائر کار بڑھایا جائے گا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں