ریلوے کے سفر میں صحافیوں کو ملنے والی رعایت ریلوے نے اچانک ختم کردی۔۔ اطلاعات کے مطابق صحافیوں کو ریلوے سے سفر کے دوران کرایوں میں 80 فیصد رعایت دی جاتی تھی۔۔جب کہ صحافی کی اہلیہ پچاس فیصد رعایت کی مستحق ہوتی تھی لیکن اچانک اس رعایت کو ختم کردیاگیا۔۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پاکستان ریلوے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ صحافی برادری اور ان کے اہل خانہ کیلئے رعایتی ٹکٹیں بحال کریں۔ پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے مراعات کے ٹکٹ کئی دہائیوں پرانی سہولت ہے جسے ماضی میں کبھی کسی حکومت نے ختم نہیں کیا۔ انہوں نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کریں اور فوری طور پر اس سہولت کی بحالی میں مدد کریں۔

Facebook Comments
