sahafio ki salahiaton mein izafe keliye kuj or cej ka muaida

صحافیوں کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے کے یو جے اور سی ای جے کا معاہدہ

کراچی کی صحافی برادری کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے، ان میں اضافے اور میڈیا انڈسٹری میں نئے بزنس آئیڈیاز پر کیریئر کاونسلنگ کے لیے کراچی یونین آف جرنلسٹس اور آئی بی اے کے سینٹر فار ایکسیلینس ان جرنلزم نے باہمی سمجھوتے کی یادداشت پر دستخط کردیے تحریری معاہدے کے تحت سینٹر فار ایکسیلینس ان جرنلزم کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ساتھ مل کر کراچی کے صحافیوں کیلئے مختلف موضوعات پر بلامعاوضہ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرے گی جبکہ نئے بزنس آئیڈیاز پر کیریئر کاونسلنگ سمیت سخت ذہنی دباو میں کام کرنے والے صحافیوں کو ذہنی صحت کے مسائل پر بھی کاونسلنگ کی بلامعاوضہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ یادداشت پر ڈائریکٹر سی ای جے کمال صدیقی، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی، سی ای جے کی پروگرام مینجر عائشہ اظہر شاہ اور کے یو جے کی ٹرینننگ اینڈ ورکشاپس کمیٹی کے سربراہ قسیم سعید نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق دونوں فریق مشترکہ طور پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ارکان کے لیے صحافت کے مختلف موضوعات پر ایسی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کریں گے جن سے صحافیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جاسکے معاہدے کے تحت سی ای جے کی مختلف اوقات میں ہونے والی تربیتی ورکشاپس میں بھی کے یو جے کے ارکان کو شرکت کے مواقع ملیں گے اور کے یو جے ان ورکشاپس کے لیے اپنے ارکان نامزد کرسکے گی معاہدے کی ایک شق کے مطابق میڈیا انڈسٹری کے موجودہ حالات جہاں جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور تاخیر سے ادائیگی کے مسائل ہیں ایسے صحافیوں کو مشترکہ طور پر کیریئر کاونسلنگ فراہم کی جائے گی جو میڈیا انڈسٹری کے مختلف شعبوں میں نئے بزنس آئیڈیاز پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سی ای جے آئی بی اے کے اس جاری پروگرام سے متعلق بھی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت سخت ذہنی دباو میں کام کرنے والے صحافیوں کو ذہنی صحت کے مسائل پر ماہر ذہنی امراض کاونسلنگ کریں گے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں