sahafio ke railway card ki muddat mein izaafa

صحافیوں کیلئے رعایت جلد بحال کردینگے، ریلوے حکام۔۔

پاکستان ریلوے نے تمام سفری رعائتیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ انہیں جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔۔جیو نیوز کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ کورونا وباءکے باعث صرف 60 فیصد ٹرین سروس جاری ہے جس کی وجہ سے ملازمین، طلبہ اور صحافیوں کیلئے رعائتیں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں جنہیں جلد بحال کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریباً 2 ماہ ریلوے آپریشن کو بھی معطل رکھا گیا تاہم لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محدود پیمانے پر ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں