sahafio ke liye railway mein e ticketing ki sahoolat

صحافیوں کیلئے ریلوے میں ای ٹکٹنگ کی سہولت۔۔

پاکستان ریلوے نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خصوصی ہدایت پر صحافیوں کی ای ٹکٹنگ کے ذریعے بکنگ کے لئے طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے جس سے پاکستان ریلوے کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے والے جرنلسٹ مستفید ہو سکیں گے۔ ڈائریکٹر آئی ٹی کے مطابق وہ تمام صحافی حضرات جن کے پاس ریلوے کا سفری رعایتی کارڈ موجود ہے اُن کو ای ٹکٹنگ کی سہولت حاصل کرنے کے لئے ریلوے ویب سائٹ پراپنا اکاونٹ کھولنا ہو گا۔ اکاونٹ کھولنے کے لئے رجسٹرڈ صحافیوں کو اپنا نام ، شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ہو گا۔ یاد رہے کہ یہ وہی تفصیلات ہوں گی جو آپ نے ڈا ئریکٹر پبلک ریلیشنز کے دفترمیں کارڈ حاصل کرتے وقت دی تھیں۔تصدیق کے بعد اس اکاونٹ سے بکنگ کا عمل شروع ہو جائےگا۔ اگر متعلقہ صحافی کی طرف سے مہیا کردہ معلومات ریلوے ریکارڈ کے ساتھ میچ کر جاتی ہیں تو یہ سہولت خود بخود اپلائی ہو جائے گی، بصورت دیگر نارمل بکنگ کرائی جا سکے گی۔ باقی تمام شرائط و ضوابط دوسرے ای ٹکٹنگ مسافروں جیسی ہوں گی۔ صحافیوں کے لیے یہ ضروری ہو گا کہ وہ دوران سفر اپنا ریلوے رعائتی کارڈچیک کروائیں گے۔ اسی طرح کا طریقہ کار موبائل اپلیکیشن پر بھی موجود ہے۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں