katrina ke sath film ki offer mistrad kardi

صحافیوں کیلئے نقد امداد، فوڈ پیکیج کا اعلان۔۔

ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین ابرار الحق نے ملک بھر میں کورناسے متاثر ہونے والے صحافیوں کیلئے نقد امداد اور فوڈ پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طبّی عملہ کی طرح صحافیوں نے بھی فرنٹ لائن پر اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے کورونا کا مقابلہ کیا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری جنرل ہلال ِاحمر پاکستان خالد بن مجید کے ہمراہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ابرار الحق نے کہا کہ کورونا وباء سے جہاں معیشت تباہ ہوئی وہاں میڈیا انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچا، دیہاڑی دار مزدور پریشان حال ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں