کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر و روزنامہ نئی بات کے چیف فوٹوگرافر آصف جیے جا اور سینئیر فوٹو گرافر عمران گیلانی سے ڈکیتی کی واردات۔۔ ۔تفصیل کے مطابق سینئر کیمرہ مینوں کے ساتھ اسٹریٹ کرائم کا واقعہ سولجر بازار کے علاقے پٹیل پاڑہ میں پیش آیا، موٹر سائیکل سوار دو مسلح افراد موبائل فونز، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرارہوگئے۔۔ دوسری جانب سینیٸر صحافی فدا عباسی کی گاڑی کرولا Xli2004ماڈل برنگر سیاہ سیکٹر ڈی بھٹاٸی کالونی کورنگی کراچی سے چورٕی ہو گٸی رات گٸے گاڑی گھر کے باہر لاک کرکے کھڑی کی گٸی صبح دیکھنے پر موجود نہیں تھی 15پر اطلاع کردی گٸی ہے تھانہ ابراھیم حیدری کچھ عرصہ سے چوری اور ڈکیتیوں کا گڑھ بن چکا ہے۔۔ جب کچھ روز قبل ہمارے دوست سینئر صحافی فدا عباسی صاحب کو صبح کے وقت واک کے دوران ڈاکووں نے لوٹ بھی لیا تھا، جس کے ملزمان بھی اب تک گرفتار نہیں ہوسکے۔۔۔

