sahafio ka tahaffuz yakeeni bnaya jae

صحافیوں کا تحفظ یقینی بنایاجائے، اقوام متحدہ

پاکستان میں صحافیوں خصوصاً خواتین صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنان کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ پاکستان میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنان بالخصوص خواتین اور اقلیتوں کے خلاف آن لائن اور آف لائن تشدد پر اکسانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش بڑھ رہی ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق نے پاکستان میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنان کے خلاف تشدد کی دھمکیوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ان کے تحفظ کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔جنیوا میں پریس بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق روپرٹ کولویلے نے کہا کہ گزشتہ ماہ پاکستان کی متعدد خواتین صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے اپنے مشترکہ بیان میں ان کے خلاف سوشل میڈیا پر حملوں اور باضابطہ مہم پر خبردار کیا تھا جو حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔روپرٹ کولویلے نے کہا کہ اس طرح کے بیشتر واقعات میں ذمہ داران سے کوئی تفتیش نہیں کی گئی نہ ان پر مقدمہ چلایا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں