راولپنڈی اسلام آباد یونین اف جرنلسٹ نے مختلف میڈیا ہائوسز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی‘ علاقائی اخبارات کے لئے مختص 25فیصد کوٹہ کی بندش‘ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے اجتماعی معاشی قتل کے خلاف عید کے روز وزیراعظم ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے آرآئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید کی سربراہی میں 20 رکنی جوائنٹ ایکشن کمٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو دھرنے کے انتظامات کرے گی۔ کمیٹی میں سردار شوکت محمود‘ نثار احمد‘ مرتضی ملک‘ شوکت ستی‘ آصف ملک‘ وحید رسول‘ قربان چوہدری وقار یوسفزئی‘ نعیم قریشی‘ سردار نثار تبسم‘ رانا زاہد شاہد حمید‘ آصف ہمدانی‘ آصف بھٹی دوریز کیانی‘ راجہ شوکت‘ مجاہد نقوی‘ نوید اقبال‘ نصرت عباس اور فاروق احمد شامل ہیں۔
Facebook Comments
