سیشن کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت پولیس نے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا، شہید صحافی کے اہلخانہ کی جانب سے کبیر بڑیچ ایڈووکیٹ نے معزز عدالت کے سامنے پیش ہوکر مقدمہ کی پیروی کی جبکہ مقدمہ میں پولیس کے تیسرے گواہ کی عدم موجودگی کے باعث ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے آئندہ سماعت 07 دسمبر تک ملتوی کردی، دوران سماعت شہید صحافی کے بھائی اسفند یار رئیسانی، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے قائمقام جنرل سیکرٹری چوہدری امتیاز ودیگر بھی احاطہ عدالت میں موجود تھے۔
Facebook Comments