Sahafi pr Hamla 3 Mulziman Giraftar

صحافی پر حملہ، تین ملزمان گرفتار

ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور میں صحافی کو سچ دکھانا مہنگا پڑ گیا۔۔۔۔پارکو پائپ لائن سے تیل چوری اور ایرانی تیل سمگلنگ میں ملوث بااثر افراد کے خلاف جام پور کے صحافی  جاوید اقبال نے خبریں لگائی تھیں جس پر ڈنڈوں سے مسلح افراد نے حملہ کر دیا حملے میں  جاوید اقبال شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد زخمی صحافی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زیر علاج ہیں جبکہ پولیس نے ابتدائی قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ با اثر افراد کی جانب سے حملہ کے بعد ضلع بھر کی صحافی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور صحافی برادری نے صوبائی و وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سمیت آئی جی پنجاب، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او راجن پور سے ملزمان کی فوری گرفتار کے ساتھ ساتھ پس پردہ چھپے ہوئے بااثر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے دریں اثنا پولیس نے رات گئے تین ملزمان کو گرفتارکرکے ایف آئی آر درج کرلی۔۔javed iqbal

javed iqbal

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں