sahafi ko operative housing society mein shajar kaari muheem ka iftetah 178

صحافی کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں شجرکاری مہم کا افتتاح۔۔

کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے صحافی کو آپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں پودا لگا کر کراچی انتظامیہ کی مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون غلام مہدی شاہ ڈپٹی کمشنر شرقی شہزاد فضل عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں شجر کاری مہم جاری ہے خوش آئند ہے کہ مہم میں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی اداروں،غیر سرکاری تنظیموں نے دلچسپی لی ہے اور وہ تعاون کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں