sahafi ko dhamki dene wale ke khilaaf muqadma darj

صحافی کو دھمکی دینے والے کے خلاف مقدمہ درج۔۔

راولپنڈی کے مقامی صحافی کو فون پر دھمکیاں دینے والے نامعلوم کالر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ ٹیکسلا کو سید قمر عباس نے بتایا کہ میں پیشے سے ایک صحافی ہوں اور میڈیا گروپ وائس آف ٹیکسلا سے منسلک ہوں۔ شرپسند عناصر کے خلاف خبریں لگانے پر نامعلوم شخص کی جانب سے جمعہ کی شام ایک کال موصول ہوئی جس کا نمبر شو نہیں ہو رہا تھا اور نمبر کی بجائے پرائیویٹ نمبر لکھا ہوا آرہا تھا کال کرنے والے شخص نے کہا کہ آج کل تم بہت خبریں لگا رہے ہو باز آؤ ورنہ ہم تمہیں اٹھا لیں گے۔ اس نے سنگین نتائج اور قتل کی دھمکیاں دیں اورمیرے بار بار نام پوچھنے کے باوجود اس شخص نے اپنا نام نہ بتایا۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں