sahafi ke qatal ki sar ki qeemat 50 lakh rakhne ki sifarish 267

صحافی کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹے کی مہلت۔۔

سکھر میں شہید کئے گئے صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔  نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر آئی جی سندھ رفعت مختارنے  شہید صحافی کے بھائی  کرم اللہ مہر سے ملاقات کی۔ملاقات پولیس ہیڈآفس کراچی میں ہوئی،۔ جس میں  سندھ بھر کے صحافیوں کی جانب سے قائم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر وحید راجپر بھی موجودتھے۔ آئی جی سندھ نے  ملزمان کی گرفتاری کیلئے سکھر پولیس کو 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے، شہید صحافی کے بھائی کرم اللہ مہر نے آئی جی سندھ کو بتایا کہ بااثر ملزمان مجھے اور میرے خاندان کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ آئی جی سندھ رفعت مختار نے فوری طور پر پولیس کی سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ رینجرز کی سیکورٹی کے لئے بھی لکھ رہے ہیں۔ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ مدعی کی درخواست پر قتل کیس کی تفتیش کیلئے ڈی آئی جئ سکھر کی سربراہی میں  نئی جے آئی ٹی  بھی قائم کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

”صحافی کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹے کی مہلت۔۔“ ایک تبصرہ

  1. بی بی سی اردو ڈاٹ کام کی طرز پر
    یہ بھی پڑھیں
    لنک دیا کریں….
    جیسے صحافی کے قتل کے خلاف مظاہرے کی خبر کے درمیان لنک دیں..
    صحافی جان محمد کا سکھر میں قتل
    اور اس لنک میں اس روز کی پوری خبر ڈال دیں.
    چوائس قاری پر چھوڑ دیں.

تبصرے بند ہیں