سکھر میں شہید کئے گئے صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر آئی جی سندھ رفعت مختارنے شہید صحافی کے بھائی کرم اللہ مہر سے ملاقات کی۔ملاقات پولیس ہیڈآفس کراچی میں ہوئی،۔ جس میں سندھ بھر کے صحافیوں کی جانب سے قائم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر وحید راجپر بھی موجودتھے۔ آئی جی سندھ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سکھر پولیس کو 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے، شہید صحافی کے بھائی کرم اللہ مہر نے آئی جی سندھ کو بتایا کہ بااثر ملزمان مجھے اور میرے خاندان کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ آئی جی سندھ رفعت مختار نے فوری طور پر پولیس کی سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ رینجرز کی سیکورٹی کے لئے بھی لکھ رہے ہیں۔ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ مدعی کی درخواست پر قتل کیس کی تفتیش کیلئے ڈی آئی جئ سکھر کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی بھی قائم کر رہے ہیں۔
صحافی کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹے کی مہلت۔۔
Facebook Comments