wali babar qatal case mein phir chlaan jama

صحافی کے قاتل کا جسمانی ریمانڈ۔۔

کراچی میں صحافی ولی بابر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں پیش کیاگیا۔۔عدالت نے ملزم کا دو مقدمات میں چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں صحافی ولی بابر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ذیشان کو پیش کیاگیا۔ عدالت نے ملزم کا دو مقدمات میں چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ ملزم کو شکار پور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتہاری قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی۔پولیس نے گزشتہ روز نو سال بعد ملزم ذیشان عرف شانی کو گرفتار کیاتھا۔ ملزم نے ولی بابرسمیت چار افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔۔ملزم نے دو ہزار آٹھ میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

6

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں