صحافی اجے لالوانی قتل کیس میں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا،رضاشاہ اوراکبرمنگریونے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم اکبر کا کہناہے کہ اجے لالوانی سے ہماراپرانا تنازع چل رہا تھا،صحافی پر ہمارا قرض تھا جووہ واپس نہیں کررہاتھا،رضا شاہ اور جمیل شاہ نے پیسے دے کر صحافی دے کر قتل کرایا،ملزم نے کہاکہ صحافی کے قتل کیلئے ڈیڑھ لاکھ میں معاملہ طے ہوا ،اجے لالوانی کو قتل کرانے کیلئے میں نے مسلسل ریکی کی ، ایس ایس پی سکھر کاکہناہے کہ قتل کیس میں پانچ ملزم گرفتارہو چکے ہیں ۔دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ نے صحافی اجے لالوانی قتل کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا۔سندھ جرنلسٹس کونسل کے صدر غازی جنڈھیر نے وزیراعلیٰ سے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کی تھی۔وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو جے آئی ٹی کے قیام کے لیے خط لکھ دیا ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ معاملے پر متعلقہ قوانین، رولز اور پالیسی کے تحت جے آئی ٹی بنائی جائے۔

