سکھر کے تعلقہ صالح پٹ کے صحافی اجے کمار کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے مشکوک ملزم کی شناخت کرلی ہے جسکی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری نے ملزم کے ریگستانی علاقے میں چھاپہ مار ا تو ملزم اور اسکے رشتہ دار گھروں کو تالے لگا کر فرار ہوچکے تھے جس پر پولیس ناکام لوٹ آئی پولیس ذرایع کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی جانب سے مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیکر ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔۔۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص کی شناخت غلام اکبر ولد دودو منگریو کے نام سے کی ہے جسکی تلاش جاری ہے۔۔یہ بھی انکشاف ہو ا ہے کہ ملزم غلام اکبرمنگریو پولیس کو چھ سے زائد مقدمات میں مطلوب اور ہسٹری شیٹرہے جسکی تھانوں میں تصاویر بھی لگی ہوئی ہیں۔

Facebook Comments
