راولپنڈی کے علاقے تھانہ دھمیال کی حدور میں قائد اعظم کالونی لین فائیو میں سینئر صحافی اور جی ٹی وی کے رپورٹرخرم ہاشمی کے گھر پر فائرنگ ،ایک بہن گولیاں لگنے سے جاں بحق، جب کہ بھائی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کے تین گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ اے آر بازار میں درج مقدمے کے مطابق ملزم منیر عالم نے قائد اعظم کالونی کے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔۔ فائرنگ سے ملزم کی سابق اہلیہ مریم ہاشمی قتل جب کہ کنول ہاشمی، طیبہ ہاشمی اور باسط ہاشمی زخمی ہوگئے۔۔یہ گھر سینئر صحافی خرم ہاشمی کا ہے۔۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم کو تین گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا اور ملزم سے اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمدکرلیا۔۔واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کی زیر نگرانی صدر بیرونی اور دھمیال پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوۓ ملزم کو تین گھنٹے میں گرفتار کر لیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم منیر عالم نے سابقہ رنجش کی بناء پر مریم ہاشمی کو قتل کیا، ملزم کی فائرنگ سے کنول ہاشمی، طیبہ ہاشمی اور باسط بھی زخمی ہوئے،سی پی او شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔۔
صحافی کے گھر پر فائرنگ، بہن قتل، تین افراد زخمی۔۔
Facebook Comments