sahafi ke ehel e khana lut gye

صحافی کے اہل خانہ لٹ گئے، ڈاکو پکڑے گئے۔۔

سینئر صحافی اور شاعر نوید عباس سیمان کے اہل خانہ کو ڈاکوؤں نے کراچی کے علاقے غریب آباد میں اس وقت لوٹ لیا جب اہل خانہ کسی کام سے رکشے میں سوا ر کہیں جارہے تھے۔۔ اطلاعات کے مطابق غریب آباد کے قریب  سینئر صحافی کے اہل خانہ رکشے میں سوار کسی کام سے جا رہے تھے کہ دو جوان لڑکوں نے ان سے پرس اور موبائل چھین لیا۔ تاہم رکشے والے کی بہادری تھی یا اس وقت کیا سچویشن تھی کہ اس نے گھروالوں کو اتارا اوران لڑکوں کا تعاقب کیا۔ دیکھا دیکھی دیگر لوگوں اور ہجوم نے ان لڑکوں کو پکڑلیا اور متعلقہ سامان برآمد کرکے انھیں روانہ کردیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں