لاہورپریس کلب صحافی کالونی میں تین روزہ فیملی میلہ کا انعقاد کیا گیا۔فیملی میلہ کاافتتاح صدر ارشد انصاری نے کیا۔ دستکاری و فوڈ فیسٹو ل میں ہاتھوں سے بنائی گئی اشیاءملبوسات، جیولری، جوتے، ہینڈ بیگز، کمبل، موبا ئل فون اسسریزوغیرہ جبکہ گول گپے ، دہی بھلے، فروٹ چاٹ ، لڈوپیٹھی ، سموسے پکوڑے،فنگرچپس سمیت دیگررنگ برنگے کھانے پینے کے اسٹالزلگائے گئے۔ بچوں کی تفریح کے لئے خصوصی طورپر جھولے اور جمپنگ کیسل وغیرہ نصب کئے گئے۔ صحافی کالونی کے رہائشی صحافیوںسمیت کالونی کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے تین روزہ میلہ میں بھرپور شرکت کی ، میلہ کے انتظامات کوسراہا اور میلہ میں لگائے گئے اسٹالز سے خوب محظوظ ہوئے۔میلہ فیسٹول کی آرگنائزرسحرش رﺅف، رابعہ ساجد ، سائرہ علی اور نور وقاص کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے صدر ارشد انصاری اور جنرل سیکرٹری افضال طالب نے فیملی میلہ کے افتتاح کے موقع پر کہاکہ لاہورپریس کلب کی انتظامیہ صحافی کالونی کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور ان کے حل میں ہمہ وقت عمل پیراہے، صحافی کالونی میں سجائے گئے اس میلہ سے کالونی کے رہائشیوں کو تفریح کا ایک بھرپور موقع میسرآیاہے اورانھیں اس میلہ کے ذریعہ ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع بھی ملا ہے جس سے ان میں انسیت اور بھائی چارہ میں اضافہ ہوگا، اس سے ناصرف کالونی میں امن و امان برقراررکھنے میں مدد ملے گی بلکہ رہائشی درپیش مسائل کے حل میں بھی اپنا بھرپور کرداراداکریں گے۔ اورآئندہ صحافی کالونی میں بسنت فیسٹول اور جشن بہاراں کی تقریبات ہو ں گی ۔
6
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل