karachi union of journalist ke naam khula khat

صحافی کا امت اخبارکے آفس پر خودسوزی کا اعلان۔۔

سینئر صحافی اور بارہ سال تک امت اخبار سے منسلک رہنے والے امین راجپوت نے تئیس مئی بروز ہفتہ شام چھ بجے امت اخبار کے ہیڈآفس واقع ہاکی کلب آف پاکستان کراچی کے باہر خودسوزی کا اعلان کیا ہے۔۔ اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی برطرفی اور واجبات نہ ملنے کے خلاف یہ آخری قدم اٹھارہا ہے اور اس کے لئے مختلف نیوزگروپوں میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کو بھی خودسوزی کور کرنے کی دعوت دی ہے۔  جرنلزم پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے امین راجپوت کا کہنا ہے کہ وہ بارہ سال سے امت اخبار میں بطور سب ایڈیٹر کام کررہے تھے اور اکتوبر دوہزارانیس سے اسے سیلری نہیں ملی۔۔ امین راجپوت کے مطابق سیلری نہ ملنے کے باعث وہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے، گھر چلانا مشکل ہوگیا، فیملی فاقہ کشی کا شکار ہے، اکلوتے بیٹے کی تعلیم کا بھی نقصان ہورہا ہے۔۔ مالک مکان نے بھی کرایہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اکتیس مئی کو گھر خالی کرنے کی وارننگ دے دی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں