sahafi firing se shadeed zakhmi

صحافی فائرنگ سے شدید زخمی، اسپتال میں زیرعلاج۔۔

گھوٹکی کے علاقہ میرپور ماتھیلو میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے روزنامہ عوامی آواز کے رپورٹر نصراللہ گڈانی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے مین سینے میں دو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے ۔۔اطلاعات کےمطابق نصراللہ گڈانی پر اس وقت موٹرسائیکل  سوار نامعلوم  ملزموں نے حملہ کیاجب وہ  اپنے گاؤں قبول خان گڈانی سے موٹر سائیکل پر میر پور ماتھیلو شہر آ رہے تھے۔ انھیں زخمی حالت میں پہلےمیر پور ماتھیلو بعد ازاں رحیم یار خان کے اسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ زیر علاج ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں