نواب شاہ پریس کلب کے سابق صدر سید علی محمد شاہ لکیاری کورونا کے باعث انتقال کرگئے ۔نماز جنازہ و تدفین ایس او پی کے تحت آبائی قبرستان میں ادا کی گئی علی محمد شاہ لکیاری کے کورونا وائرس کے باعث انتقال کے بعد نواب شاہ پریس کلب کو سیل کردیا گیا ہے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کے رشتہ داروں اور ملاقاتیوں کو چودہ یوم کے لئے قرنطینہ کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سابق سکریٹری تعلیم جمال مصطفے سید اور نواب شاہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر محمد انور شیخ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔

Facebook Comments
