پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،صحافی کالونی کے ایف بلاک میں ترقیاتی کام جلد شروع کرنے جارہے ہیں،اپنا گھر بنانے کے خواب کی تکمیل کی جائے گی، صحافی کالونی میں قابض افراد کو بے دخل کرنے کے لئے بھی موثر اقدامات کئے جائیں گے ، لاہور پریس کلب کے ممبران کو ہیلتھ کارڈز ترجیحی بنیادوں پر دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا صحافیوں کی ٹریننگ کے لئے میڈیا ٹاور بنایا جائے گا،صحافیوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ،سیکرٹری بابر ڈوگراور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

Facebook Comments
