sahafi colony mein paani ka masla hal karne ki yakeen dihani

صحافی کالونی میں پانی کا مسئلہ حل کرنےکی یقین دہانی۔۔

مینجمنٹ ڈائیریکٹر واسا غفران احمد نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ، ممبر گورننگ باڈی سید رضوان شمسی ، لائف ممبرسید منصور بخاری ، سینئر ممبر عامرسہیل ، حماد سعید و دیگر نے معززمہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ صدر اعظم چوہدری نے لاہور پریس کلب اور صحافی کالونی میں ایم ڈی واساکی خدمات کو سراہااور انھیں پانی اور سیوریج کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر صحافی کالونی میں سیوریج اور پانی کے پائپ لائن کی مسنگ لنکس کی فوری بحالی کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور صحافی کالونی کی مینجمنٹ کمیٹی پر مشتمل مشترکہ ٹیم تشکیل دیتے ہوئے تین روز کے اندر اندر جامع رپورٹ طلب کرلی۔صحافی کالونی میں بلنگ سسٹم کو ریگولیٹ کرنے اور مزید موثر بنانے کے لئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو صحافی کالونی مینجمنٹ کمیٹی سے رابطہ کرکے مکینوں کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انھوں نے لاہور پریس کلب میں پانی کے مسئلے کے حل کے لئے زمین دوز واٹر ٹینک ترجیحی بنیادوںپربنانے کابھی اعلان کیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں