athar mateen case mein kuch suragh mile hein | Murad Ali Shah

صحافی کالونی کے ترقیاتی کاموں کی سمری منظور۔۔

سندھ حکومت کی جانب سے صحافی کالونی ہاکس بے کی ترقی کے لیے 44 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی سمری منظور کرنے پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کے شکر گزار ہیں، کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صحافی کالونی ہاکس بے بلاک 2، 3 اور 3 اے میں روڈس کی تعمیر، ڈریینج سسٹم کی تعمیر اور میٹھے پانی کی لائن بچھانے کے کام شامل ہیں جو سمری منظور ہونے کے بعد ترقیاتی کام باضابطہ طور پر شروع ہوگیاہے، کرونا وائرس کی صورتحال میں صحافیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا پیکیج منظور کرکے اس پر فوری طور پر کام شروع کرنے کے لیے احکامات جاری کرنے پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی نے خراج تحسین پیش کیا اور بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ سندھ حکومت کی ایسی صحافی دوست پالیسیاں برقرار رہیں گی۔ گورننگ باڈی نے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ، وزیراعلی سندھ کے مشیر مرتضی وہاب، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور چیئرمین منصوبہ بندی اور ترقی بورڈ محمد وسیم بھی شکریہ ادا کیا۔۔

geo news 18 saal ka hogya
geo news 18 saal ka hogya
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں