sahafi bilal farooqi ke ghaib hone ki waja samne agyi

صحافی بلال فاروقی کے غائب ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔۔

شہر قائد سے “غائب” ہونے والے صحافی بلال فاروقی کے لاپتہ ہونے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی۔بلال فاروقی کی اہلیہ کے مطابق  کے مطابق بلال فاروقی کو شام 6 بج کر 45 منٹ پر ان کے گھر سے سادہ کپڑوں اور وردی میں ملبوس اہلکاروں نے انہیں اٹھایا۔ بعد ازاں وہ اہلکار بلال فاروقی اور ان کی اہلیہ کا موبائل فون لینے گھر آئے اور میاں بیوی کی کچھ دیر کیلئے آپس میں بات بھی کرائی۔ایف آئی آر لانڈھی کے علاقے مجید کالونی کے ایک مشین آپریٹر نے کٹوائی، جس میں الزام عائد کیاگیا ہے کہ بلال فاروقی نے  پاک فوج کے خلاف بیانات سوشل میڈیا پر شیئر کیے اس کے علاوہ انہوں نے مذہبی منافرت بھی پھیلائی۔سماجی حقوق کے کارکن اور معروف وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ بلال فاروقی کے خلاف ایف آئی آر پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 500 اور 505 کے تحت درج کی گئی ہے۔ یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ دفعہ 505 کے تحت ایف آئی آر صوبائی ، وفاقی یا مجاز افسر کی اجازت کے بغیر درج نہیں کی جاسکتی۔ یہ میڈیا کو دبانے کی ایک اور مثال ہے۔جبران ناصر کے مطابق ریاست کو پتا ہے کہ یہ ایک کمزور ایف آئی آر ہے جو دفعہ 505 شامل کیے جانے کی وجہ سے کوئی خاص سماعت کے بغیر ہی خارج ہوجائے گی۔ اس کے باوجود اس مقدمے کے اندراج سے یہ فائدہ ہوگا کہ بلال فاروقی اور ان کے خاندان کو ہراساں کرنے کا مقصد پورا ہوجائے گا، یہ مختصر عرصے کیلئے بندے کو لاپتہ کرنے کا متبادل ہے کیونکہ انہیں پتا ہے کہ شمالی علاقہ جات کی سیر ایک گھٹیا بہانہ ہے۔بلال فاروقی کا تعلق ایکسپریس گروپ کے انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون سے ہے۔۔سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی کے مطابق پاکستان “غائبستان” بننے لگا ہے جہاں ایک اور صحافی کو غائب کردیا گیا ہے۔ بلال فاروقی کراچی سے غائب ہوئے ہیں ۔ ان کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہے کہ انہیں کس نے اور کیوں “غائب”  کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے ۔ ساجد گوندل پہلے صحافی بھی رہ چکے ہیں، وہ اچانک کچھ روز بعد گھر پہنچے اور انہوں نے بتایا کہ وہ شمالی علاقہ جات کی سیر کو گئے تھے۔ ان سے قبل سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو بھی اغوا کیا گیا تھا تاہم پھر انہیں اچانک ہی اغوا کاروں نے چھوڑ دیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں