سندھ پولیس نے مقتول صحافی عزیز میمن کے قتل کے کیس میں ایک بڑی گرفتاری کی ہے تاہم پولیس اب بھی ایک مرکزی ملزم کی تلاش میں ہے، صحافی عزیز میمن کی لاش رواں برس 16 فروری کو دریا کے قریب ملی تھی اور گلے میں تار لپٹی ہوئی تھی، پولیس نے کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن کی سربراہی میں قتل کی تفتیش کے لئے ایک جے آئی ٹی تشکیل دی تھی ، تفتیشی ٹیم میں ایس ایس پی ڈاکٹر فاروق (نوشہرو فیروز) ایس ایس پی تنویر تونیوشہید بے نظیرآباد، ڈی ایس پی اعجاز میمن، ڈی ایس پی حفیظ عباسی، انسپیکٹر یار محمد رند،اور انسپیکٹر اکبرچناشامل ہیں،تفتیشی افسران کا کہنا تھا کہ تفتیش اب صرف ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ پر رکی ہوئی ہے۔
Facebook Comments
